ہمارے بارے میں

اردو نیوز ایکسپریس ڈاٹ کام
اردو نیوز ایکسپریس نے اپنا ایک سال مکمل کر لیا ، ہم تمام قارئین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ ہمارے ہم قدم رہے۔
اردو نیوز ایکسپریس ڈاٹ کام ،جسے آپ اپنے ٹیب یا موبائل پر بھی دیکھ یا سن سکتے ہیں ۔ اردوکے ساتھ مسئلہ رسم الخط کا ہے کہ زیادہ تر افراد اردو بول اور سمجھ لیتے ہیں ، مگر پڑھنا لکھنا نہیں جانتے ، اردو نیوز ایکسپریسڈاٹ کام  اردو کی ایسی ویب سائٹ ہے ، جس میں خبروں پر تبصرے،مضامین کے ساتھ ساتھ انٹرویو اور مختلف موضوعات پر گفتگو بھی نشر کی جا سکتی ہے ۔ اردو آج بھی زندہ ہے ، جو لوگ اردو کے ختم ہونے کا رونا روتے ہیں ، دراصل وہ ریت میں منہ چھپائے بیٹھے ہیں ۔ اگر اردو ختم ہو رہی ہوتی ، تو اس قدر ترقی نہیں کرتی کہ انٹرنیٹ سے وابستہ ہو جائے ۔ آج اردو بھی دنیا کی دیگر زبانوں کی طرح برق رفتاری کے ساتھ برقی آلات کا ساتھ دے رہی ہے اور پوری دنیا میں پڑھی اور دیکھی جا رہی ہے ۔
اردو کی برقی کتابیں بھی تیزی سے منظر عام پر آ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں ۔ اسی کے پیش نظر گزشتہ برس اردو کی ویب سائٹ  جاری کی گئی ، جسے اردو داں افراد نے کافی پسند کیا اور سراہا ۔دنیا کے مختلف ممالک میں موجود اردو کے قارئین اسے روزانہ دیکھتے ہیں اور محظوظ ہوتے ہیں۔
 جو زبان ترقی کا ساتھ نہیں دے سکتی ، وہ زندہ نہیں رہ سکتی اور اردو ترقی کا ساتھ دے رہی ہے ،لہٰذا اس کے قاری پوری دنیا میں ہیں ، بشرطیکہ اسے انٹریٹ سے جوڑا جائے ۔
اردو کی اس ویب سائٹ میں بین اقوامی ، قومی اور ریاستی  اہم خبروں پر تبصروں کے ساتھ ساتھ مشہور مصنفین کے مضامین بھی شامل ہوتے ہیں ۔ ادب ، تہذیب و ثقافت ، خواتین و اطفال ،سیاست ،صحت کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ پر کالم ’’ ان دنوں ‘‘ اور مزاحیہ کالم ’’ چچا بول بچن‘‘ بھی جاری کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کےتعلق سے آواز اٹھانے کا  یہ ایک پلیٹ فارم ہے ۔
ایڈیٹر انچیف : شیریں دلوی
آئی ٹی انچارج  : زاہد سروے ،آفتاب پنگارکر
+917045966947
Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com