استاد بڑے فتح علی خان نہیں رہے

استاد بڑے فتح علی خان نہیں رہے
پاکستان کے مشہور کلاسیکی گلوکار استاد بڑے فتح علی خان کا انتقال ہو گیا۔ان کی عمر ۸۱ ؍ سال تھی ۔پٹیالہ گھرانے سے وابستہ استاد فتح علی خان گلوکار امانت علی خان اور حامد علی خان کے چھوٹے بھائی تھے ۔ امانت علی خان کے ساتھ ان کی کمال کی جوڑی تھی۔ وہ اپنے خاندان کی چھٹی نسل کے کلاسیکی گلوکار تھے ۔گزشتہ دس دنوں سے ان کا علاج چل رہا تھا،وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے ۔ذرائع کے مطابقاستاد فتح علی خان کو لاہور میں سپردِخاک کیا جاگیا۔خیال، ٹھمری اور قوالی سے گائیکی کے میدان میں خاص شناخت بنانے والے استاد بڑے فتح علی خان کےہندستان و پاکستان کے علاوہ ، امریکہ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور مغربی ایشیا میں بھی بڑی تعداد میں بھی مداح ہیں۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com