فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے تین مختلف روپ ہوں گے

فلم ’’رئیس‘‘ میں اداکار شاہ رخ خان کو مختلف روپ دینے والی کاسٹیوم ڈیزائنر شیتل شرما کا کہنا ہے کہ سوپر اسٹار اس فلم میں تین انداز میں نظر آئیں گے۔ شیتل نے بتایا کہ فلم میں شاہ رخ خان  ایک چھوٹے سے قصبہ کے نوجوان کے روپ میں نظر آتے ہیں پھر یہاں سے ایک بڑا آدمی بننے کا سفر طے کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ تین مختلف دور کی وجہ سے مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ان کی زندگی کے تین الگ الگ پہلودکھائے گئے ہیں۔ اس لیے رفتہ رفتہ ان کا بدلتا ہوا روپ نظر آتا ہے۔  رئیس 1980ء کے دہے کے گجرات پر مبنی فلم ہے۔ یہ ایک گینگسٹر کی کہانی ہے جسے ایک سخت پولیس آفیسر تباہ کردیتا ہے۔ شیتل کا ماننا ہے کہ شاہ رخ اپنے روپ کے ساتھ تجربہ کرنے کے تعلق سے کافی حد تک مطمئن ہیں۔ ڈیزائنر کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ اپنے نک سک اور روپ کے ساتھ کافی خوش ہیں۔ ان کے اس نئے لُک کے بارے میں شیتل نے بتایا کہ شروعات میں 1980ء کے دہے کے اسٹائل کو دکھایا جائے گا۔ بڑے کالر والی شرٹس ہوں گی سب کچھ ہلکے رنگ کا ہوگا۔ پھر کہانی بڑھنے کے ساتھ دھیرے دھیرے گہرے رنگ کو شامل کیا جائے گا۔ راہل ڈھولکیہ کی ہدایت کاری والی اس فلم میں نواز الدین صدیقی بھی ہیں۔ ایک اور اطلاع یہ بھی ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان اس فلم کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com