کوکن بنک کا ترقی کی جانب ایک اور قدم

موجودہ چیئرمین نجیب ملا کی قیادت میں بنک  ترقی کی جانب گامزن 
سوائپ مشین کا افتتاح یشونت جادھو کے ہاتھوں عمل میں آیا
کوکن بنک کا نام محتاج تعارف نہیں ہے ۔ ۱۹۶۹ ؍ میں اہل کوکن نے ’ رتنا گری مرکنٹائل کوآپریشن کریڈٹ سوسائٹی ‘‘ کے نام سے اس ادارے کی بنیاد ڈالی تھی ۔
اس کے بعد اچھی خدمات کے نتیجے میں ریزور بنک آف انڈیا نے اس سوسائٹی کو ۱۹۷۲ ؍ میں بنکنگ لائسنس فراہم کر دیا اور پھر ۱۹۹۹؍ میں اس بنک کو ملٹی اسٹیٹ کوآپریشن بنک کر دیا گیا ۔اس وقت اس بنک کی ہیڈ آفس کے علاوہ ۲۵؍ شاخیں ۶۰۰؍ کروڑ ڈپازٹ اور ۱۰۰۰؍ کروڑ کا ٹرن اوور ہے ۔ کوکن بنک بھی اپنے گاہکوں کو دیگر بنکوں کے مقابلے بہترین سہولیات پیش کر رہی ہے ۔ ترقی یافتہ برقی دور کے ساتھ چلنے والا یہ بنک برق رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اوراس کا سہرہ جاتا ہے ، تمام بورڈ آف ڈئریکٹر کے سر ۔اسی کے ساتھ وہ تمام افراد بھی مبارک باد کے مستح ہیں ، جنہوں نے نجیب ملا جیسے نوجوان اور ذہین شخص کو بنک کا چیئر میں بنایا ہے ۔ اہل کوکن کی محنت سے سینچا ہوا یہ پودا ۴۶؍سال پورے کرتے ہوئے ایک تناور درخت کی طرح کھڑا ہو چکا ہے ۔
کوکن بنک کی باگ ڈور اور قیادت ہمیشہ محنتی ، ہونہار اور ایماندار افراد کے ہاتھ میں رہی ، یہی وجہ ہے کہ بنک روز بروز ترقی کرتا گیا ۔ بنک کے موجودہ چیئرمین نجیب ملا آج کے دور کی ضرورت اور ٹیکنالوجی سے بخوبی واقف ہیں اور اس بات کا یہ ثبوت ہے کہ نومبر میں روپے کارڈ کے اجراء کے بعد اب کیش لیس نظام کو فروغ دینے اور تاجر پیشہ برادری کو نوٹ بندی سے ہونے والی تکلیفوں کودیکھتے ہوئے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے سوائپ مشین دینے کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ دنوں ایک مختصر سی تقریب میں ممبئی ہیڈ آفس ،مجگاؤں، میں  یشونت جادھو (سابق کارپوریٹر )کے ہاتھوں سوائپ مشین کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر یامنی جادھو (کارپوریٹر )انیل وجے (سوشل ورکر )بنک کے چیئرمین نجیب ملا، وائس چیئرمین بشیر مرتضیٰ،جواد ڈان (کارپوریٹر کلیان کارپوریشن )تمام ڈائریکٹر، آفیسر کےعلاوہ شہرکی کئ معزز ہستیاں بھی موجود تھی ۔
کوکن بنک سوائپ مشین کے جاری کیے جانے کے پروگرام کا افتتاح حسب معمول تلاوت کلام پاک سے کرنے کے بعد چیئرمین نجیب ملا کے ہاتھوں یشونت جادھو کوگلدستہ بطور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ استقبالیہ کے بعد یشونت جادھو کے ہاتھوں سوائپ مشین کا افتتاح عمل میں آیا ۔اس موقع پر بنک کے گولڈن کسٹمرز صابوصدیق نرسنگ ہوم کے روح رواں ڈاکٹر عبدالرؤف سمار، داؤد خان ٹیلر نوشاد خان، میٹرو آپٹیشین سے محترمہ ناہید خان و دیگر کئ کسٹمرز کو سوائپ مشین دی گئ۔ اس موقع پر یشونت جادھو نے کہا کہ نجیب ملا کی چیئرمین شپ میں بنک ترقی کی جانب گامزن ہیںاور ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔چیئرمین نجیب ملا نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ روپے کارڈ کے اجراء کے بعد ہمارے بزنس میں کافی اضافہ ہواہے ۔ ملک کے کیش لیس نظام کو فروغ دینے اور ہمارے گاہکوں کو دیگر بنکوں کی طرح تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہم نے ہمارے گاہکوں کے لیےسوائپ مشین دینے کا فیصلہ کیااور آج اس کا اجراء عمل میں آیا یہ سوائپ مشین ایک نئ ٹکنک پر مبنی ہیں جو بازار میں موجود مشینوں سے مختلف اور کئی گنا بہتر ہے۔ اس مشین کے ذریعے ۱۷؍مختلف والیٹس جیسے پے ٹی ایم، موبی کوئیک، یس بنک اور دیگر سے بھی رقم ٹرانسفر کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی اس میں وائ فائ، سم کارڈ کی بھی سہولت موجود ہیں۔چیئر مین نجیب ملا نے مزید کہا کہ یہ بنک ہر طبقے اور ہر مذہب کے لوگوں کے لیے ہے اور ہر مذہب کے لوگوں نے اس بنک سے فائدہ اٹھایا ہے اس لیے کہاجائے تو ذیادہ بہتر ہوگا کہ یہ بنک ہندستانی بنک ہے۔ ڈائریکٹر الطاف قاضی کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔پروگرام کی نظامت جنرل منیجر ابوبکرخدیر نے انجام دی۔اس کے بعد پر تکلف عشائیہ کے بعد پروگرام اختتام کو پہنچا

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com