ادرک کے فوائد

آج کے تیز رفتار اور مادہ پرست دور میں ہر شخص پریشان حال ہے ، سب سے بڑی پریشانی ہے روز مرہ کے چھوٹے موٹے امراض ، سردی بخار ، کھانسی ، نزلہ ، پیٹ درد ، بد ہضمی وغیرہ ، جس کے لیے ہم فوراً دواخانے کا رخ کرتے ہیں یا پھر کسی میڈیکل اسٹور سے دوا خرید کر کھا لیتے ہیں ۔ کبھی اپنے باورچی خانے کا رخ نہیں کرتے کہ وہاں کئی نعمتیں موجود ہوتی ہیں ، جو ہمیں اس طرح کی چھوٹی موٹی تکلیفوں سے نجات دے سکتی ہیں ۔
 گزشتہ زمانے میں ہمارے باورچی خانے میں موجود مصالحے اور سبزیوں سے اکثر ان امراض کا علاج کیا جاتا تھا اور یہ طبی نسخے در حقیقت بڑے مفید اور مؤثر ہوتا کرتے تھے ۔یہاں اگر ہم ادرک کی مثال دیں ، تو اس کے بے شمار فوائد ہیں ۔ ادرک کے استعمال سے معدے اور دل کو کو تقویت ملتی ہے ، بد ہضمی اور گیس جیسی شکایت نہیں ہوتی ، سردی کھانسی ، گلے کی خراش جیسی تکلیفوں کو دور کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ دوپہر کے کھانے کی بعد بغیر دودھ والی ادرک کی چائے کے بھی بہت سے فوائد ہیں ۔ جن لوگوں کے کھانے میں ادرک کا استعمال زیادہ وہوتا ، انہیں کبھی جوڑوں کے درد کی شکایت نہیں ہوتی ۔ ادرک ، ہلدی اور شہد کا آمیزہ اگر روزمرہ زندگی میں شامل کر لیا جائے ، تو بہت سی چھوٹی موٹی تکلیفیں خود بخود دور ہو جائیں گی ، کیونکہ ہلدی کو بہترین ایٹی بائیٹک کہا جاتا ہے اور شہد کو یونانی دواؤں کا ٹرانسپورٹ ، یعنی کسی بھی غذائی جز یا دوا کو شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے ، تو وہ تیز اثر اور تیر بہ ہدف ہوتا ہے ۔
Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com