انڈےصحت کا خیال رکھتے ہیں

انڈےصحت کا خیال رکھتے ہیں

اکثر غذائی اشیا کے تعلق سے ماہرین کی جانب سے کبھی حمایت کبھی مخالفت کے تنازع کی وجہ سے کچھ اشیاء کی افادیت غذائیت کے پیمانے پر مختلف انداز سے پیش کی جاتی ہیں۔ انڈا چونکہ وٹامن سے بھر پور ہوتا ہے اور کم قیمت میں دستیا ہے ، اس لیے کافی مقبول بھی ہے ، مگر اس میں زیادہ كولسٹرل پایا جاتا ہے، اس لیے انڈے کو صحت کے لیے مفیدنہیں سمجھا جاتا، پھر بھی، تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایک انڈاروز کھایا جائے تو کولسٹرول کے اضافے کے سبب دل کے دورے کا کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا۔ اگر كولسٹرل کے بڑھنے کا خطرہ نہ ہو، تو انڈا صحت بخش غذا ہے۔ دیگر غذائی عناصر کے ساتھ ہی اس میں ہائی كوالٹی پروٹین، وٹامن بی کمپلیکس، فاسفورس اور ربوفلیون ہوتا ہے۔ اپنی غذامیں انڈے شامل کرنے کی کچھ وجوہات درج ذیل ہیں ۔
انڈے پروٹین کا اہم ذریعہ ہیں اصل میں تمام ضروری امینو ایسڈ پر مشتمل ہونے کی وجہ سے انڈا مکمل طور پروٹین ہے۔
لائیو سائنس کے مطابق ،’’ہم عام طور پر سوچتے ہیں کہ پروٹین کی اہمیت صرف عضلات کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے ہی ہے لیکن نئے جائزوں میں اس کےکئی اور فوائد سامنے آئے ہیں۔ بہت سے تازہ جائزوں میں پتہ چلا ہے کہ پروٹین پر مشتمل ناشتا، جس میںانڈے شامل ہوں، تو پیٹ کے بھرے ہونے کا احساس ہوتا اور آپ اگلے کھانے کے وقت کچھ کم کھاتے ہیں۔ انڈے تقابلی طور سے لو کیلوری غذا ہے، جس میںلو فیٹ بھیہے، تو جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے انڈے بہتر غذا ہیں۔
انڈے بینائی کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ انڈے کی زردی میں ليوٹين اور ذیگزتھن نامی دو اینٹی آکسی ڈنٹ پائے جاتے ہیں جو کمزور بینائی کے لیے مفید ہے۔ ’’ یہ دو غذائیت كیرےیٹنائڈ گاجر میں پائے جانے والے بیٹا كیرٹين کی مانند ہیں اور اسی خاندان کے ہیں۔‘‘
انڈے صحت کے لیے مفید ہیں، آپ کا خیال رکھتے ہیں، اگر آپ انہیں مناسب طریقے سے کھائیں۔ اگر آپ ذیابیطس کا خطرہ محسوس کرتے ہیں یا کھانے میں ہائی فیٹ لیتے ہیں تو انڈے کاصرف سفید حصہ کھائیں، زردی نہیں۔ آخر ی بات ،ہمیشہ انڈے اچھی طرح پکا لیں تاکہ آپ سالمونیلا نامی بیکٹیریا کی وجہ سے غذائی سمیت کے شکار نہ ہوں۔انڈا آسانی سے حاصل ہونے والی پروٹین سے بھر پور غذا ہے۔اسے کم خرچ میں حاصل کیا جا سکتا ہے اور کم وقت میں تیار کیا جا سکتا ہے ، یہ اس کی ایک اور خوبی ہے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com