محبت کے ہارمون آکسی ٹاکسن کے فوائد

محبت کے ہارمون آکسی ٹاکسن کے فوائد
محبت کے ہارمون کے نام سے مقبول آکسی ٹاکسن کا رول انسانوں میں محبت کے جذبے کے لیے بہت اہم ہے ۔ یہ ایک ہارمون اور اعصابی ریشوں سے رسنے والا کیمیائی مادہ ہے ۔ یہ اور بھی کئی ناموں سے جانا جاتا ہے۔ جیسے ’’ ہگ مارمون ، کڈل ہارمون ‘‘ اور باہمی گرفتگی والا ہارمون وغیرہ ۔یہ انسانی رویوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ خواتین کے حیاتیاتی تولیدی فعل سے بھی وابستہ ہوتا ہے۔
ایموری یونیورسٹی ، اٹلانٹا کی نیورو سائنٹسٹ لارا یونگ کا کہناہے کہ ’’ آکسی ٹاکسن دماغ میں ہونے والا امینو ں تیز تیزابوں کا وہ مرکب ہے کہ، جس کے رول کی شناخت پہلی بار زچگی کے وقت ہوتی ہے اور رضاعت کے دوران بھی ۔ ‘‘
انسانی جسم سے خارج ہونے والے غیر معمولی ہارمون پر تحقیق نے کچھ روشنی ڈالی ہے، وہ کچھ اس طرح ہے ۔
بچے کی پیدائش اور دور رضاعت ۔
آکسی ٹاکسن کا بچے کی پیدائش کے وقت پٹیوٹری گلینڈسے اخراج ہوتا ہے ، جو مادر شکم اور بچہ دانی کے پٹھوں کو ایک ساتھ لا کر زچگی میں آسانی پیدا کرتا ہے ۔ کبھی کبھی ڈاکٹر زچگی کے وقت اسے کیمائی شکل میں ماؤں کو دیتے ہیں ۔ یہ زچگی کے بعد نکلنے والے خون کی زیادتی کو بھی کم کرتا ہے ۔ زچگی کے بعد رحم اس کی نالیوں میں بھی پھیلاؤ ہوتا ہے اور یہ آکسی ٹاکسن کے اخراج کا محرک ہوتا ہے، جو مزید اسے سکڑنے میں معاون ہوتا ہے ۔
آکسی ٹاکسن ہارمون کا رول بچوں کی غذائیت کے سلسلےمیں ۔جیسا کہ ( ایم این ٹی ) میڈیکل نیوز ٹو ڈے ،میں نونیت ماگون اور سنجے کالرا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ جب عورتوں کے نپل کو بچے چوستے ہیں ، تو آکسی ٹاکسن کا اخراج ہوتا ہے ، جو بچے کو دودھ پلانے میں مدد کرتا ہے ۔
جذبات ۔
انگا نیمومان کے ایک جائزے کے مطابق آکسی ٹاکسن تسکین اور جذباتی استحکام میں اہم رول ادا کرتا ہے ۔ ایم این ٹی ہی میں آئی ہوئی ایک اور رپورٹ کے مطابق ’’ یہ ایک واحد ہارمون ہے ، جو ہمیں جذبات کے مطابق تبدیل کرتا ہے۔ اس کے اندر یہ صلاحیت پائی جاتی ہے ، جو سماجی ماحول سے ہونے والی بے چینی اور خراب موڈ کو بہتر کر نے میں مدد کر سکے۔یہ ہارمون ہم میں مثبت سوچ ، یقین اور اعتماد بحال کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس ہارمون میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے ، جو ہمیں زیادہ سماجی بناتا ہے، یہاں تک کہ ہمیں کوف سے بھی نجات دلاتا ہے۔آکسی ٹاکسن اپنے خول میں رہنے والے انسانوں کو بھی سماجی رابطے کے ساتھ بحال رہنے میں مدد کرتا ہے ۔ یہ انسانوں کو درد ناک بے چینی کے بعد داخلی شخصیت بنائے رکھنے والے خود پسند انسانوں کو بھی ٹھیک ہونے میں مدد کرتا ہے۔
سیکس ۔
یہ کہا جاتا ہےکہ سیکس مرد اور عورتوں میں آکسی ٹاکسن کے اخراج کامحرک ہے اور یہ ہارمون سیکس کے لیے تیا رہونے اور اس سے سکون حاصل کرنے میں اثر کرتا ہے۔ اس کی وجہ ابھی صحیح سے سمجھ میں نہیں آ سکی ہے۔کچھ محققین کا یہ کہنا ہے کہ یہ ہارمون رحم کی افادیت کو بڑھاتاہے اوراسپرم کوانڈے میں پہنچانے میں مدد کرتا ہے اور کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ آکسی ٹاکسن اور مباشرت کی حدت میں کچھ نہ کچھ رشتہ ضرور ہے ۔
رویوں پر اثرات ۔
جذبات آپ کے رویوں پر اثر ڈالتے ہیں ، اس لیے یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ آکسی تاکسن سماجی رویوں ،ایک دوسرے سے لگاؤ ،یا کسی طرح کے تناؤ ، جنسی رویوں اور یقین جیسی چیزوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔
یہ دماغ پر تو اثر انداز ہوتا ہی ہے یہاں تک کہ تناؤ کی وجہ کو کم کرتا ہے اوربے چینی کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے ، یہ کچھ جانوروں میں بھی پایا گیا ہے ۔
درد سے آرام ۔
آکسی ٹاکسن میں سوزش کو ختم کرنے کا مادہ پایا جاتا ہے ، جو زخم کو بھرنے اور درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ آکسی ٹاکسن اکڑن اور پٹھوں میں ہونےوالے درد میں راحت دیتا ہے ، یہاں تک کہ سر درد اور مائگرین مین بھی سکون پہنچاتا ہے ۔ قدرتی آکسی ٹاکسن اتنا زیادہ اثر نہیں کرتا جتنا کہ مصنوعی گولیوں کی شکل میں ۔
ایک ممکنہ نفسیاتی تھیراپی۔
نئی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ آیا آکسی ٹاکسن کا استعمال کچھ نفسیاتی ، بیماریوں ،جیسے زچگی کے بعد ہونے والے ڈپریشن ، معاشرتی خوف اور نفسیاتی مرض حتیٰ کہ اوٹزم میں بھی مدد کرتا ہے۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com