مناسب غذا سے وزن پر قابو پایا جا سکتا ہے ، نہ کہ ورزش سے

مناسب غذا سے وزن پر قابو پایا جا سکتا ہے ، نہ کہ ورزش سے 
صحت مند رہنے کے لیے کچھ اصول اپنانے ہوتے ہیں ۔ وقت پر کھانا ، سونا جاگنا اور ورزش وغیرہ کرنا ۔ یوں تو ورزش کے بہت سے فوائد ہیں ، مگر عام طور سے لوگ موٹاپے کو دور کرنے یا دبلے ہونے کے لیے اسے مفید سمجھتے ہیں ، تو یہ ٹھیک نہیں ہے ۔
جدید سائنسی تحقیق کے مطابق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وزن کو قابو میں رکھنے کے لیے ورزش سے زیادہ غذا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
اگر کھانے کی عادات صحت بخش نہیں ہیں تو صرف جسمانی سرگرمیاں وزن کم کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں اور نہ ہی اس سےکوئی فرق پڑے گا کہ کیلوریز گن لی جائیں۔ وزن کم کرنے کے معاملے میں بہت سے لوگ كیلوریز لینے اور خرچ کرنے کی منطق رکھتے ہیں اور اس میں توازن کے لیے اچھی خاصی مشق کرتے ہیں،لیکن یہ کافی نہیں ہے۔
متوازن اور مناسب غذا ہی سے اچھی صحت اور مناسب وزن قایم کیا جا سکتا ہے ۔مثال کے طور پر، کاربوہائیڈریٹ اور شکر کی زیادہ مقدار والی غذا لینے کے بجائےایسی غذا لی جائے ، جس میں پروٹین کی مقدار یا کسی ذرائع سےزیادہ كیلوریز مل رہی ہوں۔
غذائیت اور موٹاپا کے تعلق سے تحقیق کرنے والے دوسرے ماہرین متفق ہیں کہ ورزش سے کم وزن کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، لیکن صرف شکر اور كاربو ہائیڈیڈ کی وجہ سے ہی موٹاپا نہیں ہوتا بلکہ نمک اور چربی کی وجہ سے بھی صحت کے لیے خطرے پیدا ہوتے ہیں۔
آکسفورڈ يونورسٹی میں غذا اور محکمہ صحت کی کے شعبے کی پروفیسر سوزین جیب کاکہنا ہے کہ ’’موٹاپا کی صورت میں، غیر صحت مند غذا اور جسمانی غیرفعالیت، دونوں کے ہی وجہ سے شدید بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ بہتر صحت کے لیے آپ کو اپنی خوراک اور جسمانی سرگرمیوں سے متعلق عادات بدلنی ہوں گی۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’شکر کی چربی، غذا بمقابلہ ورزش جیسے کئی تجربوں کے بجائے ہمیں مکمل طور مطالعہ اور تجزیہ کرنا چاہیے۔‘‘ اس قسم کی کئی جدید تحقیقات سامنے آ رہی ہیں ۔ انہیں مد نظر رکھتے ہوئے اگر متوازن غذا کی عادت ڈال لی جائے اور وقت بے وقت فاسٹ فوڈ کھانے کی عادت کو ترک کر دیا جائے ، تو موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ شام کے ناشتے میں بھی اکثر لوگ بیکری کی بنی ہوئی اشیا استعمال کرتے ہیں ، بجائے اس کے پھل یا مونگ پھلی کا استعمال کیا جائے ، تو نتائج بہتر ہوں گے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com