مچھلی کے تیل کی گولیوں سے صحت کو پہنچنے والےپانچ اہم فوائد

مچھلی کا تیل فربہ مچھلیوں خلیات سے نکالا جاتا ہے ۔ اس میں اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے ۔ وہ ای پی اے اور ڈیچ اے کہلاتا ہے ، جو انسانی جسم کے لیے بہت ہی مفید ہے ۔ کیونکہ ہمارے جسم میں یہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔ اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ کے فوائد کے تعلق سے جانکاری آپ کو مختلف رسائل اور ویب سائٹ پر مل جائے گی ۔ یہ تحقیق شدہ ہے کہ اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ جو مچھلیوں میں پایا جاتا ہے ، وہ انسانوں کے لیے بے حد مفید ہے اور خاص طور سے دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے ۔ یہ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے اور انسانی جسم کے اندرونی اعضا کی سوزش کو کم کرتا ہے ۔ شاید اس بات کا آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ کئی معاملات میں مفید ہے ۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ، موٹاپا کم کرنے کےلیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ مقوی دماغ بھی ہے ۔
امریکن ہارٹ اسوسی ایشن ( اے ایچ اے ) نے ہفتے میں دو دن مچھلی کھانے کی سفارش کی ہے اور جو لوگ مچھلی نہیں کھا سکتے وہ اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ والی گولیاں رور کھائیں ۔
مچھلیوں کے تیل کی گولیوں سے انسانی جسم کو ہونے والے فوائد درج ذیل ہیں :
دل کے امراض سے حفاظت
امریکن ہارٹ اسو سی ایشن نے لکھا ہے کہ اومیگا ۳ دل کی شریانوں میں پیدا ہونے والے امراض کو پیدا ہونے سے روکنے میں معاون ہوتا ہے۔ چونکہ مچھلیوں میں اومیگا ۳ پایا جاتا ہے ، مچھلیوں کو تیل اومیگا ۳ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ ہے، جو دل کے امراض کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اختلاج قلب کی کیفیت کو ٹھیک کرتا ہے ۔ اس کا مسلسل استعمال دل کے دورے سے ہونے والی غیر متوقع موت کو ٹال سکتا ہے ۔
قوت مدافعت میں اضافہ :
مچھلی کے تیل کا مسلسل استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ، جو عام چھوٹے موٹے امراض مثلاً سردی ،کھانسی نزلہ زکام سے بچاتا ہے ۔
آسٹیو آرتھرائٹس ( گٹھیا ) کی علامتوں اور تکلیفوں کو دور کرتا ہے ۔ یونیورسٹی آف برسٹول کی تحقیق کے مطابق اومیگا ۳ مچھلی کا تیل گٹھیا کی علامات کو یکسر کم کر دیتا ہے ، اومیگا ۳ جب تجربے کے طور پر گٹھیا میں مبتلا چند سوروں ( خنزیر) کو دیا گیا ، تو پچاس فیصد تک فائدہ پایا گیا ۔
وزن کم کرنے میں معاون :
مچھلی کا تیل وزن کم کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے ۔ پیٹر ہوپ اور ان کے ساتھیوں نے جب یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا نے جب تحقیق کی ، تو نتیجہ سامنے آیا کہ وزن کم کرنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ مچھلی کا تیل بہت زیادہ معاون ہے ۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔
ہڈیوں کی صحت میں معاون :
کینسر کے وہ مریض ، جو کیمو تھیراپی کرواتے ہیں ، ان کے عضلات کے نقصان کی تلافی میں بھی مچھلی کا تیل معاون ہوتا ہے ۔تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ عورتوں میں ہڈیوں کے گودے اور کیلشیم کی کمی کے سبب ہونے والی تکلیفوں کو دور کرنے میں یہ مدد کرتا ہے ۔ جو زیادہ مقدار میں اومیگا فیٹی ایسڈ لیتے ہیں ، ان کی ہڈیاں زیادہ صحت مند ہوتی ہیں ۔ یہ زیادہ اہم ہے کہ اومیگا ۳ اور اومیگا ۶ فیٹی ایسیڈ صحیح مقدار میں لی جائے ۔ اومیگا ۶کی زیادہ مقدار اور اومیگا ۳ کی کم مقدار آپ کی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔
مچھلیوں کے تیل کا استعمال آپ کو بہت سارے فائدے پہنچاتا ہے ۔ مچھلی کا تیل آپ کی صحت کے لیے بے حد مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس طرح آپ طویل مدت تک اچھی ورزش بھی کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ دل کے مرض میں مبتلا ہیں ،یا آپ کا ٹرائی گلیسرائڈ میں اضافہ ہوا ہے ، تو آپ کو اومیگا ۳ فیٹی ایسیڈ لینا چاہیے ۔ اپنے جسم میں اومیگا ۳ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اس کی مقدار یا خوراک کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کرنا چاہیے ۔ یہ بہت ہی ضروری ہے کہ ڈاکٹر نے جس قدر بتایا ہو یا جتنا ضروری ہو ، اتنی ہی اس کی مقدار لینا چاہیے ۔ یہ مشورہ نہیں دیا جا سکتا کہ ضرورت سے زیادہ خوراک یا زیادہ دنوں تک اس کا استعمال کیا جائے ۔ اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے اس کا استعمال زیادہ کر لیا ہےیا ایسی کوئی علامت محسوس ہو رہی ہو ، تو اس کا استعمال بند کر دیں ۔ کسی قسم کے مضر اثرات نمایاں ہو ں ، تو فوراً اپنے معالج سے رابطہ کریں ۔
احتیاط: کوئی بھی دوا معالج کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com