پانی بیش قیمت نعمت

پانی بیش قیمت نعمت
انسانی جسم کے لیے پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ جو افراد پانی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ، وہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ خاص طور سے صبح کچھ کھائے بغیر پانی پینا صحت کے لیے بے حد مفید ہے ، مگر اس سے بھی زیادہ مفید ہوتا ہے ،نیم گرم پانی ۔صحت مند میٹابولزم کی بحالی کے لیے نیم گرم پانی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اکثر لاپروائی یا کسی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے ، تو ایسے میں نیم گرم پانی کے استعمال سے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔ اپنے میٹا بالزم کو فعال رکھنے کے لیے روزآنہ صبح ایک گلاس نیم گرم پانی پینا چاہیے ۔نیم گرم پانی پینے والوں کو قبض کی شکایت نہیں ہو سکتی، جو کہ تمام امراض کی جڑ ہے، اس کے علاوہ نزلہ ، کھانسی اور گلے کی خراش جیسی شکایت بھی نہیں ہوتی ۔ نیم گرم پانی سانس کی نالی کے لیے راحت بخش ہوتا ہے۔نیم گرم پانی کا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مددگارہوتا ہے ، کیونکہ گرم پانی پینے سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اورپسینہ آتا ہے ،جس سے جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہوجاتے ہیں ۔ نیم گرم پانی ان زہریلے مادوں کو ضائع کرتا ہے جس سے انسان بوڑھا دکھائی دینے لگتا ہے۔اسی کے ساتھ جلد کی خلیات کی مرمت کرتا ہے اور انہیں لچکدار بناتا ہے ۔ پانی نیم گرم پئیں یا سادہ ، بہر حال یہ انسانی جسم اور جلد کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتا ہے ، زیادہ پانی پینے والوں کی جلد لچکدار اور خوبصورت ہوتی ہے ، ساتھ ہی ہر موسم کا ساتھ دینے کے قابل ہوتی ہے ۔ پانی کا زیادہ استعمال اعضائے رئیسہ کو بھی تقویت پہنچاتا ہے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com