ہماری زندگی میں وٹامن اے کی اہمیت

یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ جسم کے مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے کے لیےاٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے ۔وٹامن اے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ، جس سے ہم مختلف امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ وٹامن اے بہت تیزی سے گھلنے والا وٹامن ہے اور جسم کے بعض عمل میں مدد گار ہوتا ہے۔ وٹامن اے غذائیت کا ایک بڑا مجموعہ ہے
وٹامن اے بینائی کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے اور فروغ نسل کے عمل میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے ۔غذائیت کی تحقیق میں پائے گئے ثبوت کے مطابق وٹامن اے کی زیادہ خوراک لینے سے عورتوں میں سینےکے کینسر کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے ۔ ان عورتوں میں بھی جو، سن یاس ( اختتام حیض کے ایام ) والی عورتیں ہوتی ہیں اور جن کے یہاں کینسر موروثی رہا ہوا۔ دل ، پھیپھڑے اور گردوں اور جسم کے دیگر اعضا کو کام کرنےکے لیےوٹامن اے ضرورت ہوتی ہے۔
قدرتی طور پر وٹامن اے دو ذرائع سے پایا جاتاہے ۔ پہلی قسم کو پہلے سے تیار وٹاامن کہا جا تا ہے ، جو کہ گوشت اور مچھلی میں موجود ہوتا ہے ، ساتھ ہی پولیٹری اور ڈیری اشیا میں بھی پایا جاتا ہے ۔ دوسری قسم کو متبادل حیاتین اے کہا جاتا ہے ، جو پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ جیسے پھل اور سبزیاں ۔
ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ وٹامن اے کی کمی ہو جائے ، ہاں کچھ لوگوں کو دیگر لوگوں کے مقابلے وٹامن اے کی کمی ہو سکتی ہے ۔ مثال کے طور پر وقت سے پہلے پیدا ہوئے بچے ، شیر خوار بچے ، چھوٹے بچے اور حاملہ عورتیں ، رضاعت کرنے والی مائیں(دودھ پلانے والی مائیں ) اور ساتھ ہی وہ لوگ بھی ، جومثانہ کی بیماری میں پیدائشی طور پر مبتلا ہوتے ہیں ۔
قدرتی غذاؤں میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔
۔خاص قسم کی مچھلیوں میں ( سالمون )
۔ گوشت
۔ہری پتیوں والی سبزیاں ،ہری نارنگی اور پیلی سبزیاں ۔
۔ پھل جیسے خوبان ، آم اور خربوزہ ۔
۔ڈیری پروڈکٹس )دودھ کی اشیا ۔
وتامن اے کے صحت پراثرات
اچھی مقدار میں بیٹا کیروٹین لینے سے بڑھتی عمر میں ہونے والا مرض قرنیہ کا سفید ہونا ( موتیا بند ) کو کم کرتا ہے جو مرکزی بینائی کو ختم کرنے کی خاص وجہ بن جاتا ہے ۔ جو زیادہ تر بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ لاحق ہو جاتا ہے ۔ وٹامن اے موتیا بند اور ایڈز کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ، لیکن ابھی اس کا مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔
اہم وٹامن کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سب سے زیادہ موثر طریقہ پھل سبزیاں ، دودھ کی اشیا ،خشک میوہ ( ڈرائی فروٹ ) دالیں اور مکمل اناج کی کئی قسمیں کھانا چاہیے ۔ آپ کا جسم کتنی مقدار میں وٹامن لیتا ہےاس کا انحصار آپ کی جنس اور عمر پر ہے۔ آپ کے لیے وٹامن اے کی مناسب مقدار کا تعین کرنے میں آپ کا ڈاکٹر یا معالج صحیح مشورہ دے سکتا ہے ۔

شین عارف

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com