ایپل کے ایپس کی فروخت میں۴۰؍ فیصد اضافہ

ایپل کے ایپس کی فروخت میں۴۰؍ فیصد اضافہ
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے مطابق گزشتہ سال 20یعنی ۲۰۱۶؍ اس کے ایپ سٹور کے ذریعے ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع حاصل ہوا ہے۔
ایپل کے ذریعے ایپس فروخت کرنے والوں نے سال ۲۰۱۶؍میں ریکارڈ قایم کرتے ہوئے ۲۰؍ارب ڈالر کمائے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے ۴۰؍فیصد زیادہ ہے۔
اس دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ایپس میں گیمز تھیں، جن میں پوکی مون، گو، اور سپر ماریو شامل ہیں۔
۲۰۰۸؍میں جب ایپ سٹور پہلی بار متعارف کروایا گیا تھا تب سے ایپس بنانے والوں کو کل ۶۰؍ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ صرف گزشتہ سال انھیں ۲۰؍ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
اعلیٰ تجزیہ کار جان ڈاسن نے اس اضافے کی وجہ نئی طرز کا کاروبار بتائی ہے جس میں لوگ اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر مفت گیم ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور پھر اضافی فوائد اور فیچرز خریدتے ہیں۔
گزشتہ سال ایپل نے سبسکرپشن ایپس جیسے کے نیٹ فلکس یا ایچ بی او ناؤ کے بنانے والوں کے ساتھ آمدنی کو تقسیم کرنے کے معاہدے کو تبدیل کیا۔
ایپ سٹور کے لیے نئے سال کا آغاز بھی خاصا بہتر رہا ہے۔ صرف سال نو کے پہلے روز صارفین نے ۲۴۰؍ ملین ڈالر ایپ سٹور پر خرچ کیے۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com