غیر قانونی پارکنگ کی اطلاع کریں اور نقد انعام پائیں

غیر قانونی پارکنگ کی اطلاع کریں اور نقد انعام پائیں
نئی دہلی:مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ بہت جلد ایک انعامی اسکیم شروع کرنے جا رہی ہے ،جس کے مطابق غیر پارکنگ علاقہ میں پارک کی جانے والی کار کی تصویر روانہ کرنے والوں کو 100 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔اس تعلق سے وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اپنے کابینی رفقاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ مذکورہ اسکیمپر عمل درآمد کے لیے کام شروع کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ نیتن گڈکری کے مطابق ملک کےتمام بڑے شہروں میں سڑکوں کو پارکنگ کی جگہ بنا کر رکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کےچلنےمیں رکاوٹ پیدا ہونے سے جام ہو جاتا ہے اور دشواریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیےایک ترغیبی اسکیم شروع کرنے کی تجویز ہے، جس کے مطابق اگر کوئی بھی شخص غیر پارکنگ علاقہ میں ٹہری ہوئی گاڑی کی تصویر لیکر روانہ کرتا ہے تو ٹریفک پولیس قصوروار کو 1000 روپئے کا چالان جاری کرے گی اور جرمانہ کی رقم میں سے 100 روپئے تصویر روانہ کرنے والے شخص کو بطور انعام دیے جائیں گے۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com