راجناتھ کو بجٹ سیشن میں اپوزیشن تعاون کی امید ہے

راجناتھ کو بجٹ سیشن میں اپوزیشن تعاون کی امید ہے

نئی دہلی:پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نوٹوں کی منسوخی کے ہنگامے کی نذر ہوجانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو امید ہے کہ آئندہ بجٹ سیشن میں حزب مخالف کی جانب سےبھر پور تعاون حاصل رہے گا اور ایوان کا کام باقاعدہ طورپر چلے گا۔
راج ناتھ سنگھ نےصحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر کسی مسئلے کے تعلق سے حزب مخالف نے سرمائی اجلاس میں تعاون نہیں کیا تو اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہوگا کہ وہ اکثر ایسا ہی کریں گے۔
بجٹ سیشن کے باقاعدہ طورپر چلنے کےلیےحزب مخالف سے بات چیت کے سوال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ بات چیت چلتی رہتی ہے۔دوران گفتگو انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com