عالمی خبریں ایک نظر میں

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے
تہران : خبررساںذرائع کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا انتقال ہوگیا. آیت اللہ ہاشمی حضرت امام اور رہبر معظم کے ساتھیوں میں سے تھے۔

مشرقی بغداد میں کار بم دھماکہ میں تقریباً ۱۲؍افراد ہلاک اور ۵۰؍زخمی
بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکہ میںتقریباً ۱۲؍افراد کی موت واقع ہو گئی اور ۵۰؍ زخمی ہو گئے

میکسیکو میں امریکی سفارت کار پر قاتلانہ حملہ
میکسیکو:میکسیکو کے گوادلاجار شہر میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار کو ایک نامعلوم حملہ آور نےگولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

صومالیہ میں بم دھماکے، ۳؍افراد ہلاک، ۱۱؍زخمی

موگاديشو:صومالیہ کے دارالحکومت موگاديشو میں ایک مشہور ریستوران میں بم دھماکے میں قریب تین افراد کے ہلاک اور ۱۱؍ افراد کے زخمی ہو جانے کی اطلاع ملی ہے ۔ پولیس اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پاکستان میں رکشہ اورٹرین کے تصادم میں ۶؍ طلبا ہلاک

کراچی:پاکستان میں صوبہ پنجاب کے جنوب میں ٹرین اور آٹو رکشہ کے ٹکرا جانے سے اسکول جا رہے ۶؍ بچوں کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی بھی موت واقع ہو گئی۔حادثے میں ہلاک ہونے والےبچوں کی عمر چھ سے دس سال کے درمیان تھی۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com