قومی خبریں ایک نظر میں

بی جے پی اور آر ایس ایس پرماحول کو خوفزدہ کرنے کا الزام
نئی دہلی :کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے ان دونوں جماعتوں پر عوام میںخوف کا ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کرت ہوئےدعویٰ کیا ہےکہ کانگریس ہی سنگھ پریوار کے نظریات کو شکست دیتے ہوئے انہیں اقتدار سے بے دخل کر سکتی ہے۔

راہل گاندھی عوام کا نہیں اپنا دکھڑا رو رہے ہیں
نئی دہلی: نوٹ بندی کے مسئلہ پر موجودہ حکومت کے خلاف کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے سخت تنقید کی ، جس کے جواب میں بی جے پی نے آج کہا کہ راہل گاندھی عوام کے درد پر نہیں بلکہ اپنی تکلیف پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ مزید کہا کہ راہل گاندھی کالادھن رکھنے والوں کے ترجمان بن گئے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین نے کا کہان ہے کہ راہول اپنی تکلیف بیا ن کررہے ہیں جبکہ سارا ملک وزیراعظم کے ساتھ ہے۔

لالو پرساد کے لیے جے پی سینانی سمان پنشن جاری
پٹنہ : آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو جے پی سینانی سمان ک کے لیےمستحق قرار دیا گیا ہے ،جس کے ساتھ ہی انہیں ماہانہ۱۰۰۰۰؍روپئے کا وظیفہ حاصل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق لالو پرساد نے جے پی سینانی سمان پنشن اسکیم کے تحت ۱۰۰۰۰؍ روپے ماہانہ وظیفہ منظور کروانے کی درخواست اس وقت کی تھی ، جب وہ طالب علم تھے ، جس کے لیے اب انہیں مستحق قرار دیا گیا ہے۔

دہلی میں سخت سردی، درجہ حرارت۳؍ ڈگری سے بھی کم
نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں سرد ل موسم کی شدت اور شد سے عوام پریشان ۔درجہ حرارت ۴:۲ ؍ درج کیا گیا، جو اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے ۔دہلی میںگھنے کہرے کے سبب ذرائع آمد رفت میں خلل ۔ خاص طور سے ریل اور طیارہ خدمات متاثر ہوئی ہیں۔اس کی وجہ سے ۲۶؍ریل گاڑیاں تاخیر سے چل رہی ہیں، آٹھ گاڑیوں کو رد کردیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۱۷؍ڈگری سیلسی ایس اور کم سے کم ۲؍ڈگری سیلسی ایس رہنے کا اندازہ ہے ۔آئندہ دو روز تک اسی طرح کا موسم رہنے کی پیشن گوئی ہے ۔

سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہاشم قدوائی کی رحلت
نئی دہلی،:سابق ممبرپارلیمنٹ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر محمد ہاشم قدوائی کی رحلت پر سرکردہ شخصیات نے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔
نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے کہا کہ قدوائی صاحب کی رحلت سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ، ایسے لوگ اب پیدا نہیں ہوتے۔

پسماندہ طبقات کے ساتھ مسلمانوں کو قومی دھارے میں لانےکی اقلیتی کمیشن کی کوشش
ممبئی :پسماندہ طبقات کے ساتھ مسلمانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اقلیتی کمیشن نےپورے مہاراشٹر میں پولیس بھرتی کیمپ کا انعقاد کیا ہے، جس میں مسلم نوجوانوں کو نہ صرف تربیت دی جائے گی بلکہ انہیں وظیفہ بھی فراہم کیاجائے گا۔اس تعلق سے مہاراشٹر اقلیتی کمیشن سر براہ محمد حسین خان عرف امیر صاحب نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس بھرتی اورٹریننگ کیمپ میں حصہ لے کر پولیس میں شمولیت کی کوشش کریں کیونکہ ان حالات میں تمام طبقات کی پولیس میں نمائندگی ضروری ہے ۔

فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش کے خلاف شیوسینا کی طرف سے دھمکی
ممبئی:ایک ڈسٹری بیوٹر کے مطابق بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رُخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کی ریلیز کے خلاف شیوسینا چھتیس گڑھ یونٹ سے دھمکی آمیز مکتوب وصول ہوا ہے۔
اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہیرہ خاں نے بھی کام کیا ہےاور اس فلم کے ہدایت کار راہل ڈھولکیا ہیں، فلم رئیس۲۵؍جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔
اس سلسلسے میںممبئی کے ڈسٹری بیوٹر اکشے رتھی نے شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے کے فرزند اور یووا سینا سربراہ آدتیہ ٹھاکرے اور چیف منسٹر چھتیس گڑھ رامن سنگھ سے ٹوئٹر پر رابطہ قائم کرتے ہوئے مکتوب کی ایک کاپی پوسٹ کی ہے جوکہ دیونا گیری رسم الخط میں ہے۔

ہیمامالینی کابیرون ملک کا دورہ اور شوٹنگ ملتوی
متھرا : ۵؍ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظرفلمی اداکارہ و سیاستداں ہیما مالینی نے فلم شوٹنگ کا منصوبہ اور بیرون ملک کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کی انتخابی مہم میں سرگرم رول ادا کرنے کے خیال سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ،وہ اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں مہم چلائیں گی ۔اس کے علاوہ دیگر ریاستوں ،اتراکھنڈ اور پنجاب میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی ۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ ۲۰۱۴؍کے لوک سبھا انتخابات میں متھرا سے منتخب ہوئی ہیں ۔
۱۵؍جنوری کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گی ۔

معیشت کے ڈیجیٹلائزڈ ہونا ملک کے حق میں مفید
گاندھی نگر:مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جی ایس ٹی سے ہندستانی معیشت میں بڑی تبدیلی کے امکانات ہیں ۔
ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے جی ایس ٹی کے نفاذ پر ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ اس سے ٹیکسیشن کا نظام آسان ہوجائےگا۔اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی وجے روپاني نے کہا کہ جی ایس ٹی کو سیاسی قوت ارادی کی کمی کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوںمیں نافذنہیں کیا جا سکا تھا، نریندر مودی کے وزیر اعظم اور جیٹلی کے وزیر خزانہ بننے کے بعد ایک ملک ایک ٹیکس کا تصور والے اس نظام کے نفاذ کے لئے ٹھوس اقدامات شروع کیے گئے ہیں ،جس کے مثبت اثرات جلد ہی سامنے آئیں گے ۔ اس سے صنعت اور کاروبار کو آسان بنایا جا سکے گا اور اس کا فائدہ بھی سب کو حاصل ہوگا۔ گجرات اسے نافذکرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com