مرحوم مفتی سعید معاملات کے پُر امن حل میں یقین رکھتے تھے۔ نتیش کمار

مرحوم مفتی سعید معاملات کے پُر امن حل میں یقین رکھتے تھے۔ نتیش کمار

گزشتہ دنوں جموں کشمیر حکومت نے بہار کے انقلابی وزیراعلی اور جے ڈی یو کے قومی سربراہ نتیش کمار کو سیاسی اورعوامی زندگی میں ایمانداری اور شفافیت کے لیے پہلے ’’مفتی محمد سعید ایوارڈ ‘‘سے سرفرازکیا ۔جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کو اُن کی دوسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلا نتیش کمار نے کہا ’’ مرحوم لیڈر مفتی سعید معاملات کے پُر امن حل میں یقین رکھتے تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم لیڈر کو یہ مکمل یقین تھا کہ درپیش معاملات کو صرف افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرایا جاسکتا ہے۔ نتیش کمار بہار میں چھ مرتبہ وزیر اعلا منتخب ہوئے ۔ یہ ایوارڈ جمو ں میں ایک باوقار تقریب میں ریاست کے گورنر ایس این وہرا نے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پیش کیا ۔وزیر اعلا نتیش کمار کویہ ایوارڈ دیئے جانے سے بہار کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com