مشہور معروف ہندستانی اداکار اوم پوری نہیں رہے

بالی وڈ کے مشہور فلمی اداکار اوم پوری دل کا دورہ پڑنے سے ۶۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق اوم پوری کا انتقال ان کے گھر ہی پر جمعہ کی صبح ہوا۔
اوم پوری مشکل کردار ادا کرنے میںماہر سمجھے جاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے زیادہ تر آرٹ فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔
اوم پوری ۱۸؍اکتوبر ۱۹۵۰؍کوہریانہ کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ بالی وڈ کے علاوہ پاکستانی اور برطانوی فلموں میں بھی انہوں نے کام کیا۔
کئی فلموں میں ان کی بہترین اداکاری کے لیے انھیں ایوارڈ سے نوازا گيا۔
’’ ‘اردھ ستیہ‘‘ ’’ جانے بھی دو یاروں‘‘ اور’’ ‘پار‘‘ جیسی فلموں میں اپنے زبردست کردار کے سبب وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ انھوں نے بہت سی ایسی فلموں میں اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انھوں نے’’ ‘فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا‘‘سے تعلیم حاصل کی تھی۔ دہلی کے’’ ‘نیشنل سکول آف ڈراما‘‘ سے بھی انھوں نے تربیت حاصل کی تھی جہاں پر معروف اداکار نصیرالدین شاہ ان کے ساتھیوں میں سے تھے۔بالی وڈ کی معروف شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com