نوٹوں کی منسوخی کے خلاف ۹؍جنوری کو ملک گیر احتجاج: طارق انور

نوٹوں کی منسوخی کے خلاف ۹؍جنوری کو ملک گیر احتجاج: طارق انور
نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور نے نوٹ بندی کے پچاس دن پورے ہونے کے بعد کہاکہ نوٹ بندی سے قبل سرکار نے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی جس کے سبب غریب ، مزدو ، کسان اور غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والوں کو دقتوں کا سامنا رہا ہے اور سو سے زیادہ لوگوں کی موت واقع ہوگئی ۔
لوک سبھا میں این سی پی کے رہنما طارق انور نے کہاکہ نوٹ بندی کے سبب عوام کو پیش آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کے خلاف ہماری پارٹی قومی سطح پر ۹؍جنوری کو ملک گیر احتجاج کرے گی اور تمام ریاستوں میں بلاک اور ضلع سطح پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
طارق انور نے کہاکہ اس احتجاج میں مودی سرکار کے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے خلاف کالے من کو بے نقاب کیا جائے گا اور سرکار کی پالیسیوں کی بھی قلعی کھول دی جائے گی۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com