پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی ، مگر روڈ سیس ٹیکس کا اضافہ ؟

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی ، مگر روڈ سیس ٹیکس کا اضافہ ؟

ہندستان میں ان دنوں یہ خبر ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سے بیسک ایکسائز ڈیوٹی ۲؍ روپے کم کر دی ، اسی کے ساتھ ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی بھی فی لیٹر ۶؍ روپے کم کر دی ۔ اس طرح کل ۸؍ روپے فی لیٹر کی بچت پر عوام کو تھوڑی راحت یا خوشی حاصل ہو گئی ، مگر یہ راحت وقتی ثابت ہو گئی ۔ کیونکہ اسی کے ساتھ ایک نیا ٹیکس(روڈ سیس) متعارف کرایا گیا ، ۸ ؍ روپے فی لیٹر ؟ حساب برابر ہو گیا ۔جب ایکسائز ڈیوٹی ۲؍ روپے فی لیٹر اور ایڈیشنل ڈیوٹی ۶؍ روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، اس وقت یہ خبر چینلوں اور اخباروں کی زینت بن گئی تھی ، عوام کو یہ احساس دلایا گیا کہ آپ کی راحت کا خیال رکھا گیا ہے ، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، مگر جب ۸؍ روپے فی لیٹر روڈ سیس ٹیکس لگایا گیا ، تو یہ خبر اس طرح عام نہیں ہو سکی ۔ چند ایک ٹی وی چینل اور اخباروں ہی میں نظر آئی ؟
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی یا بیشی کا اثر عوام پر ہوتا ہے ۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے انسانی زندگی کی ضرورتوں کی بہت سی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔ اب نیا ٹیکس متعارف کرایا گیا ہے، ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں اس میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو جائے ؟

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com