ہندستانی یوم جمہوریہ کی تصویری جھلکیاں 

ہندستانی یوم جمہوریہ کی تصویری جھلکیاں 

یہ الگ بات ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں جمہوریت کی تعریف بدل گئی ہے یا سمجھنا مشکل ہو گیا ہے ، مگر اس کے باوجود جمہوریت اور جمہوری نظام کا تقدس عوام کے دلوں میں باقی ہے ۔ یوم جمہوریہ کی اہمیت بھی سمجھتے ہیں ۔ ہندستانی عوام کو اتنا یاد ہے کہ ووٹ دے کر اپنا نمائندہ منتخب کرنا ان کا جمہوری حق ہے اور وہ اپنے جمہوری حق کا برابر استعمال کر رہے ہیں ۔ یوم جمہوریہ یعنی ۲۶؍ جنوری کو جشن جمہوریہ کا انعقاد کر کے خوشی کا اظہار بھی کرتے ہیں کیونکہ ہندستانی جمہوری ملک کے شہری ہیں ۔ دنیا کی سب سے بڑی غیر مذہبی پارلیمانی جمہوریت کے باشندے ہر سال یوم جمہوریہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ، مگر اس سال خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔ ممبئی سے یوم جمہوریہ کی کچھ تصویری جھلکیاں ملاحظہ ہوں :
ممبئی ہی میں حزب اختلاف کی تمام سیاسی پارٹیوں نے ’’ آئین بچاؤ‘‘ ریلی نکالی ، یہ ریلی ممبئی منترالئے سے گیٹ وے تک نکالی گئی اس میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار ،کانگریس ممبئی کے صدر سنجے نروپم ، ہاردک پٹیل اور ایسے ہی کئی سیاسی لیڈران موجود تھے ، اس ریلی میں ممبئی سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ہے ۔

ممبئی منترالئے سے گیٹ وے تک جانے والی ریلی کی ایک جھلک جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی

جناب شمشیر خان پٹھان ، صدر عوامی وکاس پارٹی یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگے کو سلامی دیتے ہوئے ۔

میونسپل کاؤنسلر اور ممبئی کانگریس کے سیکریٹری جناب سفیان ونو  ترنگے کو سلامی دیتے ہوئے

جناب  سفیان ونو علانہ اسکول میں ترنگے کو سلامی دیتے  ہوئےجناب اقبال نیازی ترنگا لہراتے ہوئے

جناب مصطفیٰ پنجابی اور ساتھی ترنگا لہراتے ہوئے

 

جناب مصطفی پنجابی اور دیگر معزز حضرات نے جشن جمہوریہ کا انعقاد کیا

جناب اقبال کوارے نے جشن جمہویہ کاا نعقاد کیا

اقبال کوارے کی قیادت میں انجمن خیرالاسلام ٹرسٹ نوئ ممبئی نے امن ریلی نکالی

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com