انجمن ترقی اردو میں زمرد مغل کا تقرر

انجمن ترقی اردو میں زمرد مغل کا تقرر
نیک تمنائیں اور نیک خواہشات
انجمن ترقی اردد ہند (اردو گھر) ملک کا ایک اہم ادارہ ہے جو اپنی تاسیس سے تا حال اردو زبان و ادب کی خدمت میں سرگرم ہے۔ ادارے کی محنت اور کوششوں سے اردو ادب اور زبان کے استحکام اور فروغ میں اضافہ ہوا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ جواں سال شاعر اور ادیب زمرد مغل اب باقاعدہ انجمن سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ سیکریڑی انجمن ترقی اردو اطہر فاروقی اور صدر پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے اردو ادب کے فروغ میں مصروف اور انتظامی صلاحیتوں کے مالک زمرد مغل کاانتخاب کر کے اپنی فراست اور پارکھ بینی کا ثبوت دیا ہے۔ انھیں مبارک باد دیتے ہوئے توقع کرتے ہیں زمرد اردو گھر کی خدمات اور سرگرمیوں کو اردو معاشرے تک پہنچانے میں ایک پل کا کردار ادا کریں گے۔ ادارہ

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com