سیدہ اطہر تبسم ناڈکر کی تصنیف ’’ گلستان تبسم ‘‘ کی رسم اجرا

سیدہ اطہر تبسم ناڈکر کی تصنیف ’’ گلستان تبسم ‘‘ کی رسم اجرا

گزشتہ دنوں سیدہ اطہر تبّسم ناڈکرکے سماجی، اصلاحی وادبی مضامین کامجموعہ ’’گلستانِ تبّسُم‘‘ کی رسم اجراکریمی لائبریری ،انجمنِ اسلام ، ممبئی میں بدست محترمہ خیرالنساء سیداقبال (اُم تبسم منظورناڈکر)عمل میںآئی۔یہ مصنفہ کی پہلی تصنیف ہے ،جسے محض ایک برس کےکم عرصے میں مکمل کرلیا اور منظرعام پرلانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
تقریب اجرا میں ادیب،ماہرینِ تعلیم، صحافی ومعززشہریوں کے علاوہ مختلف شعبہ حیات کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب زیراہتمام کرئیٹیو فوکس، فارسوفٹ انفوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ بااشتراک دانش ایجوکیشنل اینڈویلفیئرسوسائٹی زیر سرپرستی ڈاکٹر عبدالستار دلوی منعقدکی گئی ۔
تقریب کی صدارت ڈاکٹرظہیرقاضی ،صدر انجمن اسلام ممبئی نے کی اس موقع پر انہوں نے کہا ’’گلستان تبسم ‘‘آج کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئےبہت اہم کتاب ہے۔


۔ تقریب کاآغازکمال مانڈلیکرکے افتتاحی کلمات سے ہوا، تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرمزمل سرکھوت نے انجام دئیے۔ڈائریکٹرانجمن اسلام ،اُردوریسرچ انسٹی ٹیوٹ ممبئی ڈاکٹر پروفیسرعبدالستاردلوی نے اپنےخیالات کا اظہار کچھ اس طرح کیا ’’ یہ کتاب ایک مقصدکےلیے لکھی گئی ہے، اس کتاب کے اعتراف میں ہم آج تبسم صاحبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں تعلیم سے زیادہ تربیت کی ضرورت ہے۔یہ کتاب ہرکسی کے پاس ہونی چاہئے۔اس موقع پراہم مہمانوں میں ،سلام بن رزاق، اورڈاکٹر صاحب علی تھے۔
’’گلستانِ تبّسُم‘‘ پرتبصرہ محترمہ نگینہ ناز منصورساکھرکرنے کیاجبکہ کتاب پراپنے تاثرات اشفاق عمر،مالیگائوں نے پیش کئے۔
اس پروقار تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانانِ خصوصی میںجناب خورشید صدیقی سابق چیئرمین اُردواکیڈمی،ایف ایم سلیم، حیدرآباد، دائودچوگلے ، جنرل سیکریٹری آئیڈل فائونڈیشن، دلدارپورکر(کوکن کی آواز)، ڈاکٹرخلیل صدیقی کے نام قابل ذکرہیں۔
تقریب میںمشیرانصاری، شفقت عثمانی، بشیر شیخ، عرفان شیخ، مسلم کبیر، رفیق دلوائی، افضل مرچنٹ، محسن یاسین، محمدصادق، ڈاکٹر عبداللہ فیصل اور جان محمد نے بھی شرکت کی۔
اپنے افتتاحی کلمات میں کمال مانڈلیکر نے کہا کہ کوکن، رائے گڑھ کے ایک چھوٹے سے گائوں سے تعلق رکھنے والی سیدہ اطہرتبسم ناڈکر نے ایک قلیل مدت میں اپنابلندمقام بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ کوکن کی سرزمین زبان وادب کے اعتبارسے انتہائی زرخیزہے جس نے بڑے ادیب اوراُردوکے سپاہی دئیے ہیں۔اہلیانِ کوکن نے اردوکوہمیشہ زندہ رکھاہے۔کوکن کے نئے ابھرتے ستارے سامقام رکھنے والی سیدہ اطہرتبّسم ناڈکرنے سماجی خرافات پراپنے جذبات وتجربات کوبرملااظہارکرنے کے لیے قلم اٹھایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر خلیل صدیقی ،ایف ایم حسین ، اشفاق عمر ، مسرور شاہجہانپوری اورسلام بن رزاق نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔تقریب کوآگے بڑھاتے ہوئے مہمانوں کو گل پیش کیے گئے۔
جناب منظور ناڈکر کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ یہ تقریب اختتام کو پہنچی ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com