تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ـ ـ ’اے آئی کے ڈی ایم کے‘نے سسی کلا نٹراجن کو نئی سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا

تمل ناڈو کی طاقتور سیاسی لیڈر جے للیتا کی موت کےبعد حکمراںجماعت کاسب سے بڑاعہدہ خالی ہو گیا تھا، یاد رہے کہ جے للیتا چار مرتبہ تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ منتخب ہو چکی تھیں ۔
سسی کلا نٹراجن تمل ناڈو کی سب سے طاقتور سیاستدان جے للیتا کی سب سے قریبی ساتھی رہی ہیں۔سسی کلانٹراجن جے للیتا کے قریب کیسے آئیں، یہ ایک طویل اور ڈرامائی واقعہ ہے۔
سسی کلا نٹرجن تقریباً گزشتہ تین دہوںسے ہر موقع پر جے للیتا کے ساتھ نظر آتی رہیں۔ آے آئی اے ڈی ایم کے ، کے کارکن انھیں ہمیشہ’ ‘چینا ما ‘( چھوٹی اماں) کہہ کر مخاطب کرتے ۔
جے للیتا نے کبھی بھی اپنی اس قریبی ساتھی اور مشیر کسی عہدے پر فائز نہیں کیا لیکن ،جے للیتا کی موت نےسسی کلانٹراجن کے لیے ایسا موقع پیدا کر دیا ہے جو پہلے کبھی ان کو نہیں مل سکا تھا ۔

سسی کلانٹراجن جو تمل ناڈو کی موکولیتھر قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں وہ ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کی شادی ایک سرکاری ملازم سے ہوئی جنھیں 1975 کی ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران سرکاری ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے ویڈیو فلموں کا کاروبار شروع کیا۔سسی کلا نٹراجن کی جے للیتا سے قربت اسی ویڈیو فلموں کے کاروبار کی وجہ سے ہوئی تھی ، چونکہ جے للیتا ایک فلمی اداکارہ بھی تھیں ۔سسی کلا نٹراجن کا کہنا ہے کہ وہ رامچندرن اور جے للیتا کی جماعت کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہیں۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com