سماجوادی پارٹی میں ‘پھوٹ، باپ بیٹے رو برو :’’ دیکھیں اب اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ؟ ‘ ‘

سماجوادی پارٹی میں ‘پھوٹ، باپ بیٹے رو برو : دیکھیں اب اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے  ؟

ملائم سنگھ یادو نے اتوار کو منعقدہ کنوینشن کو غیر آئینی قرار دیا
ہندستان کی ریاست اترپردیش میں حکمراں جماعت سماج وادی پارٹی میں سیاسی بحران
سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو نے رام گوپال کو چھ سال کے لیے پارٹی سے برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے
پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے رام گوپال یادو کو تیسری بار پارٹی سے نکال دیا ہے جبکہ اتوار کو منعقدہ نیشنل کنوینشن میں رام گوپال یادو نے ان کے بیٹے اور ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو نیا صدر نامزد کر دیا ہے
گزشتہ روز سنيچر کو ہی رام گوپال یادو اور اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو پارٹی میں واپس لے لیا گیا تھا۔
اتوار کو منعقدہ کانوینشن میں اکھلیش یادو کو سماجوادی پارٹی کا صدر نامزد کیا گيا ہے۔
چند ماہ کے بعد اترپردیش کی ریاستی اسمبلی کےانتخابات ہونے والے ہیں اور پل بدلتے فیصلو ں اور پارٹی میں برپا سیاسی بحران کو سیاسی ماہرین بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، ’ دیکھیں ، اب اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ؟ ‘

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com