ویزر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب

ویزر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب

قوم  سے  خطاب  کے دوران ہندستان کے وزیر اعظم نے کئی اسکیموں کا اعلان کیا
ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کے صبر ضبط کا شکریہ ادا کیا۔ اسی کے ساتھ ‘ تحفے کے طور پر انھوں نے کئی خوش آئند اعلانات کیے، جن میں حاملہ خواتین کو سرکاری امداد، غریبوں کے لیے مکان کی تعمیر، کسانوں کو قرض میں چھوٹ اور کم شرح سود پر قرض کے علاوہ معمر افراد کے لیےراحتی ا سکیمیں بھی شامل ہیں۔
گزشتہ نومبر کی آٹھ تاریخ کو بڑے کرنسی نوٹ پر پابندی کے اعلان کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ قوم سے پہلا خطاب تھا جو کہ سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا موضوع رہا ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 500 اور 1000 کے نوٹ سے متوازی معیشت زیادہ چل رہی تھی اور ان کے فیصلے سے اس پر ضرب پڑی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے ایمانوں کے خلاف قانون سخت رویہ اپنائے گا جبکہ حکومت ایمانداروں کو تحفظ فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ نوٹوں پر پابندی کے نتیجے میں دہشت گردی اور جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے کو کافی نقصان ہوا ہے۔ان کے مطابق ملکی معیشت سے باہر جو دولت تھی وہ اب بینکوں کے ذریعے معیشت کا حصہ بن رہی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بے ایمانی کے عادی لوگوں کو بھی اس تکنیک کے سبب مرکزی دھارے میں آنا پڑے گا اور جنھوں نے اس دوران بے ایمانی کی ہے ان بخشا نہیں جائے گا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب سے عوام کے دل پر کیا اثر ہوتا ہے ، یا کیا رد عمل ہوتا ہے ، کیونکہ اب عوام کے ہاتھ میں سوشل میڈیا بھی ہے ، جہاں وہ اپنے دل کی بات بلا تکلف کہہ دیتے ہیں ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com