کھانا بنانے میں معاون موبائل ایپ

کھانا بنانے میں معاون موبائل ایپ روز کیا پکائیں یہ مسئلہ نہیں رہا

انسانی زندگی کی اہم ضرورتوں میں ایک ہے غذا ۔ صبح ہوتے ہی خاتون خانہ کے سامنے یہ سوال ہوتا ہے کہ ’’ آج کیا پکایا جائے ؟‘‘ اکثر گھروں میں اس سوال کے جواب میں آدھا دن نکل جاتا ہے ، مگر سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا پکایا جائے ؟کچھ سمجھدار خواتین پورے ہفتے کا مینو بنا کر اس کے مطابق کھانا بناتی ہیں ، مگر اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ مینو کے مطابق گھر میں اشیا نہیں ہونے سے کچھ اور ہی پکانے کی نوبت آ جاتی ہے ۔اب اس مسئلے کا حل بھی آ گیا ہے ۔مارکٹ میں ایک ایسا موبائل ایپ پیش گیا ہے ،جسے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اس ایپ کا نام یملی 2.0 ہے، جو آپ کے فریج میں موجود اشیا دیکھ کر اپنے ڈیٹا بیس کو چیک کرتا ہے اور ان اجزا کی مدد سے فوری اور بہترین پکوان بنانے کا مشورہ دیتا ہے۔ بس ایپ کھول کر آپ کو کیمرے سے کھانے پینے کی اشیا اسکین کرانی ہوتی ہیں بقیہ کام یہ ایپ کرتا ہے۔ ایپ غذائی احتیاط اور تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے اس کا بہترین مشورہ دیتا ہے۔
یہ ایپ پکوا نمیں شامل ہونے والے اجزا اور ترکیب بھی بتاتا ہے ۔
اس کے علاوہ یہ اوون کو پہلے سے گرم بھی کرسکتاہے اور کھانا تیار ہو جانےپر اس کی اطلاع بھی دیتا ہے۔ یہ ایپ گھریلو اشیا بنانے والی کمپنی ورل پول نے تیارکیا ہے، جو اس کے آلات کے ساتھ کام کرتا، ہے لیکن کھانے کا مشورہ دیتے وقت ضروری نہیں کہ اسی کمپنی کے اوون میں پکایا جائے۔
کسی بھی اینڈرائڈ فون پر یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے باورچی خانے یا فریج میں موجود اشیا کی تصویر کھینچ کر اس سے لذیذ اور صحت بخش کھانے بنانے کا مشورہ لیا جا سکتا ہے۔ ایپ باورچی خانے کی مختلف اشیا دیکھ کر ان کو شناخت کر لیتا ہے اور ان سے بننے والے کھانے کا مشورہ دیتا ہے۔
ایپ کھانے کی غذائی معلومات کو بھی ظاہر کرتا ہے جو اسکرین کے درمیان ایک دائرے میں دکھائی دیتی ہے۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com